ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

4 پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ غیر قانونی قرار

عوام سرمایہ کاری نہ کریں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا انتباہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں 04 پرائیویٹ پبلک سیل پراجیکٹ غیرقانونی قرار، عوام سرمایہ کاری نہ کریں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا انتباہ، تفصیلات کیمطابق ایس بی سی اے نے جناح ٹائون/قطر ٹائون واقع NC-305، دیہہ گیوراجی بن قاسم ٹائون، الغنی سٹی/الکریم آر ایس ایسوسی ایٹس واقع سروے نمبر 117 سے 120، دیہہ ٹاپو لانڈھی ٹائون، المرضوق/این ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز واقع جاویدبحریہ سی ایچ ایس ہاکس بے روڈ بلدیہ ٹائون اور پی ایس سٹی واقع اسکیم 33 گلشن اقبال ٹائون کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذکورہ پراجیکٹس میں خرید وفروخت اور بکنگ وغیرہ کے حوالے سے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سمیت ہر قسم کی تشہیر و فروخت مہم غیرقانونی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاری اعلامیئے کے مطابق SBCA سے این او سی برائے تشہیر وفروخت حاصل نہیں کی گئی ہے، اس حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ ٹائون ڈائریکٹرز کو متذکرہ بالا پراجیکٹس کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور عوام الناس کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں سرمایہ کاری کرنے والے افراد اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں