ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں بھی پارٹی باغیوں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی،پرویز خٹک

نوشہرہ(صباح نیوز)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی پارٹی باغیوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ اتوار کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈائیلیسیز سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسئلہ تقریبا حل ہوچکاہے ،خیبرپختونخوا میں بھی انتشار ختم ہوچکا ہے اور اب بلوچستان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ۔پرویز خٹک کے بقول جن لوگوں نے پارٹی معاملات کو میڈیا تک پہنچایا اور وزیر اعلیٰ کامیڈیا ٹرائل کیا ان کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اختلافات تھے توپارٹی کے اندر رہ کر بات کرنی چاہیے تھی، اگر ان میں ہمت ہے
تو سچ بولا کریں کے کس وجہ سے احتجاج کررہے ہیں،فواد چودھری کے کردارسے متعلق مجھے کوئی علم نہیں ،اگر کوئی ہوگا تو حساب کتاب کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ہمارے مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہے اور اگلے 3سال تک ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا کہ اتحادی ہم سے ناراض ہوں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں