ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم روٹھی ہوئی نہیں جو ان کو منایا جائے گورنر سندھ

نوجوان ملک کی معاشی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے، وزیراعلیٰ سے اچھی بیٹھک ہوئی، عمران اسمٰعیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ منایا ان کو جاتا ہے جو روٹھے ہوئے ہوں۔ ایم کیو ایم روٹھی نہیں جو ان کو منایا جائے۔ گورنر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قابلیت پر رقم دی جارہی ہے۔ یہ نوجوان نہ صرف اپنے بلکہ ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ ان کے پاس صلاحیت ہے اور عمران خان نے ان کو موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی معاشی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ خان صاحب نے نوکریوں کا وعدہ کیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے‘ یہ خان صاحب کے وعدے کے مطابق نوکریوں ‘روزگار کا آغاز‘ گورنر سندھ نے کہا کہ 162 ارب کے پیکیج کی خوشخبری وزیراعظم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ صوبے سے ورکنگ ریلیشن بہتر ہونے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے اچھی بیٹھک ہوئی۔ مسائل حل ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی منصوبوں پر جو کام چل رہا تھا وہ مکمل ہونے جارہا ہے‘ چاہتے تھے ڈرامہ بازی نہ ہو‘ کام معیار کے مطابق ہو۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ162ارب روپے این ایف سی ایورڈ سے الگ ہیں۔ یہ الزام ہے کہ یہ پیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔ سندھ میں کام کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے ‘کوئی بھی صوبہ ہو سب میں صوبائی ایوارڈ دینا چاہے‘ وفاق اپنے پیسے دے چکا ہے۔ اب یہ صوبوں کا کام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں