کراچی (اسٹاف رپورٹر) 11ویں ڈی ایچ اے کراچی کپ آل پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں آج سے شروع ہوگی۔ فائنل اور تقریب تقسیم انعامات کا 2فروری کو ہوگا۔ اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ٹورنامنٹ پاکستان گالف فیڈریشن اور سندھ گالف فیڈریشن سے منظور شدہ ہے۔ ایونٹ میں 250گالفرز شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز جس میں پروفیشنل ، سینئر پروفیشنل، امیچور، خواتین اور جونئیرز شامل ہیں ۔ کمیٹی نے بتایا کہ اس سال جیتنے والوں کے لیے 33لاکھ انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ 3روزہ ٹورنامنٹ 54ہول کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ سال جیتنے والے مطلوب احمد اور تیمور خان ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ سب سے نمایاں بات ٹویاٹا ایزون کار ہے جو ہول ان ون کی بنیاد پر دی جائے گی جس کو ٹویوٹا سینٹرل موٹر ز نے اسپانسر کیا ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط