ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،چیئرمین بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

ڈھاکا(جسارت نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظام الحسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، بنگلادیش کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے قبل پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے مطمئن نہیں تھے اس لئے ہمارا یہی موقف تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو سیکیورٹی انتظامات پاکستان نے فراہم کئے اس سے زیادہ پیش کرنا واقعی ناممکن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کسی کھلاڑی یا کوچنگ عملے سے کوئی شکایت نہیں ملی جس کے بعد ٹیسٹ سیریز سے انکار کی کوئی وجہ نہیں رہی۔ ہم پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سے اس طرح کی کارکردگی کی توقع نہیں تھی، یقین نہیں آ رہا کہ بنگلا دیش اتنی بری کرکٹ کھیلی۔یاد رہے پاکستان نے3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو 2-0 سے شکست دے دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں