ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان افغانستان کو روندتے ہوئے سیمی فائنل میں داخل

گرین شرٹس نے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
بینونی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کے حریرا نے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان روحیل نذیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر حیدر نے 28 رنز بنائے۔قاسم اکرم 20 اور محمد حارث 21 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ رہے، افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل افغانستان کی ٹیم 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغانستان کے کپتان فرحان ذخیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر خان نے تین اور فہد منیر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے 4 فروری منگل کو ہوگا، یاد رہے کہ قومی ٹیم 2 مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکی ہے، قومی ٹیم نے ایک مرتبہ بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی کپتانی میں ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں