ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور:بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نےلاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  بنگلہ دیش کےکرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی  خدشات کے پیش نظر  ہمارا یہی  مؤقف تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

مگر اب ہم  پاکستان  کے سیکیورٹی انتظامات  سےمطمئن ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں