ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ: مزید 2 بچوں میں پولیو کی تصدیق

کراچی: سندھ میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آگئے ہیں، انسداد پولیوسیل کے مطابق جیکب آباد کے 5 سالہ بچے اور میرپورخاص کے 4 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، دونوں بچے 2019 کے متاثرہ کیس ہیں۔

انسداد پولیوسیل کے مطابق رواں سال پولیو کے سندھ سے 2 اور ملک بھر سے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، جب کہ سال 2019 میں سندھ بھر سے پولیو کے 30 اور ملک بھر سے 144 کیس رپورٹ ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں