ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبا زشریف کو صحافی کیخلاف مقدمہ کرنے پر مجبور کیا گیا، کائرہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کو برطانوی صحافی کے خلاف کیس کرنے پر تحریک انصاف نے مجبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبا زشریف کو تحریک انصاف نے کیس کرنے پر مجبور کیا ہے، شہبا زشریف نہیں چاہتے تھے کہ اس معاملے کو عدالت لے کر جائیں۔جس پر تحریک انصاف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مجبور کیا کہ وہ برطانوی صحافی پر کیس کریں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر شہبا زشریف نے غلطی کے بعد بھی ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے تو ان کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں شہبا زشریف نے لیگل ٹیم سے مشورے کے بعد کیس کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں اس کیس سے کوئی خطرہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں