ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سرکلر ریلوے کی 15 دن میں بحالی مشکل ہے، وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ  کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو 15 دن میں بحال کرنا آسان نہیں، سندھ حکومت کی مدد چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے، سپریم کورٹ کا حکم ہے کے سی آر کو بحال کریں ، یہ کام آسان نہیں ہے اس میں وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت  درکار ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے کراچی جارہا ہوں  جہاں ان سے منصوبے پر بات کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ جس طرح عدلیہ چاہیے انہیں مطمئن کیا جائے، وزیراعظم سےبات کروں گا مرکز کے دیگر اداروں کی طرح پنشن بھی وفاق دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری برادران کے بیان پر حیران ہوں، چوہدری اور ایم کیوایم کہیں نہیں جارہے لیکن باقیوں کا پتہ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف آ نہیں رہے مریم نواز جا نہیں رہی البتہ شہباز شریف آ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں