ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنمنٹ ایس آئی کالج ہالا میں اسپورٹس گالاکاآغاز

حیدرآباد(جسارت نیوز )ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرکالجز (انسپیکشن) پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو کی ہدایات کے مطابق سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ رفیق احمد برڑو کے جاری کردہ کلینڈر کے تحت گورنمنٹ ایس آئی کالج ہالا میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد ابراہیم جہیجو و دیگر کمیٹی ممبران کی نگرانی میں اسپورٹس گالا مقابلوں کا آغاز ہوگیا.افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق جمالی نے کیا جبکہ کالج کے دیگر اساتذہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے موجود تھے.محمد ابراہیم جہیجو کے مطابق اسٹوڈینٹس کے مابین کرکٹ, بیڈمنٹن, ٹیبل ٹینس میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ ٹگ آف وار, ایتھلیٹکس اور دیگر کھیلوںکا اہتمام کیا جائے گا.مقابلوں کے موقع پر طلبہ ، اساتذہ اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی.ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن حیدرآباد ریجن کے میڈیا منیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق اس طرز کے مقابلے ریجن کے بوائز و گرلز کالجز میں منعقد کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں