ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیجرہ اوپن تائیکوانڈ و ،پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں کی شانداد کارکردگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوںنے شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے۔4 سلور اور2 کانسی کے تمغے جیت لیے _متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں شروع ہونے والے3 روزہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ ابتدائی روز پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ گرین شرٹس مارشل آرٹ پلیئرز نے 4 سلور اور 2کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ 29 کے جی میں عائشہ انور نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ 46 کے جی میں ملائیکہ نایاب کانسی کے تمغہ کی حقدار بنیں۔ 49 کے جی میں فاطمہ خاور نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 55 کے جی میں انوشہ علیم کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ 78 کے جی میں سینان اشفاق اور 78 کے جی پلس میں محمد دانش نے چاندی کا تمغہ جیت کر پاکستانی دستے کا ایونٹ میں پہلا روز یادگار بنادیا۔ تین روزہ مقابلوں میں32ممالک کے کھلاڑی مختلف ویٹ کیٹگری میں حصہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں