ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیت المقدس ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو بھی نہیں بچا پائیں گے‘ترک صدر

مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مقام ہے جسے کبھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے
بیت المقدس کا مطلب استنبول،اسلام آباد،جکارتا،مدینہ،قاہرہ،دمشق اور بغداد ہے
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس ہاتھ سے چلا گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو بھی نہیں بچا پائیں گے، مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مقام ہے جسے کبھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی شدید مخالفت کی ہے اور مسلمانوں کو خبردار بھی کر دیا ہے۔رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ بیت المقدس مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کو بھی نہیں بچا پائیں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کیلئے مقدس ترین مقام ہے جسے کبھی اسرائیل کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ ترک صدر کہتے ہیں کہ امریکی صدر کا مڈل ایسٹ منصوبہ ناقابل قبول ہے، جو فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے، منصوبے کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔ترک صدر طیب اردگان نے مسلم امہ کو متنبہ کیا کہ بیت المقدس ہمارے ہاتھ سے چلا گیا تو پھر مدینہ اور مکہ کو نہیں بچا پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا مطلب استنبول،اسلام آباد،جکارتا،مدینہ،قاہرہ،دمشق اور بغداد ہے۔اسی حوالے سے ترکی کے صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم یروشلم کو کھو دیں گے،تو ہم مکہ کو کھو دیں گے۔اگر ہم استنبول کھوئیں گے تو اسلام آباد بھی کھو دیں گے۔مسلمانوں کے متحد ہونے سے ہم مضبوط ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں