ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا :کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا،26 سالہ یاسر اسپتال منتقل

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ضلع سوات کے علاقے اوڈیگرام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ
بائیو میڈیکل انجینئر یاسر میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جس کا چین آنا جانا لگا رہتا تھا۔محکمہ صحت کے پی کے کے مطابق یاسر کا علاج کے باوجود بخار اور زکام ٹھیک نہیں ہو رہا تھا جب کہ اس کے خون کے سفید خلیوں (وائٹ سیلز) میں کمی آ رہی تھی جس پر یاسر کو سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض یاسر کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں