ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس 20سے زاید ممالک تک پہنچ گیا،12ہزار سے زاید افراد متاثر

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے شہر ووہان سمیت دیگر شہروں میں 259 سے زاید جانیں لینے کے بعدکورونا وائرس دنیا کے 20 سے زاید
ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں 100 سے زاید کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ تقریباً 12 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین سے باہر 20 سے زاید ممالک میں 100 سے زاید کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی عالمی سطح پر ایمرجنسی کی صورت حال قرار دے چکا ہے۔چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 11 ہزار 791 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت ووہان شہر میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں