ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹبال چیمپئن شپ،ڈربی کائونٹی نے اسٹوک سٹی کو ہرا دیا

لندن(جسارت نیوز)فٹبال چیمپئن شپ میں ڈربی کانٹی نے اسٹوک سٹی کو4-0کی شکست سے دوچار کر دیا ، سپر اسٹار وین رونی کا شاندار گول سمیت کھلاڑیوں کا جاندار کھیل توجہ کا مرکز بنا رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش سرزمین پر فٹبال کا بڑا میلہ ہوا، چیمپئن شپ میں ڈربی کانٹی اورا سٹوک سٹی کے مقابلے کے دوران ڈربی کانٹی نے اکیسویں منٹ میں گول کر کے جیت کا جوش دکھایا، تین ہی منٹ بعد گول سے اسکور ڈبل ہو گیا۔دوسرے ہاف میں سپر اسٹار وین رونی کی تجربہ کاری کام آئی، سابق انگلش کپتان نے بیس گز کی دور فری کک کو کامیاب بنایا، میچ ختم ہونے سے سولہ منٹ پہلے بوگلے نے چوتھا گول کر دیا۔میچ کے اختتام تک اسکور برقرار رہے جس کے بعد ڈربی کائونٹی نے اسٹوک سٹی کو 0-4 سے ہرا دیا۔ وین رونی کی ٹیم ڈربی کائونٹی کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹس ٹیبل پر ترقی بھی مل گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں