ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلیوں کی سیاست سے میدان میں آئی ہوں شیری رحمن

٭ بے نظیر کی شہادت نہیں بھول سکی ٭
ہماری سیاست میں خواتین کے پہننے اوڑھنے کو بھی خبر بنادیا جاتا ہے
پاکستان میں میڈیا پریشر میں کام کر رہا ہے، آرٹس کونسل میں خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل میں ’’ادب فیسٹیول‘‘ کے آخری روز شیری رحمن کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ ہم نے آزادی کئی قربانیاں دے کر حاصل کی ہے کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں دی۔ میں گلیوں کی سیاست سے ہی میدان میں آئی ہوں ضیاالحق کے دور میں ہم آرڈیننس کے خلاف باہر نکلے، شیری رحمن نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے لمحات کبھی نہیں نہیں بھول سکتی۔ جس وقت ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہم اسپتال پہنچے تو دیکھا کہ بی بی شدید زخمی اور ان کی گاڑی خون سے بھری ہوئی تھی، اس وقت ہمیں بس یہ لگ رہا تھا کہ بی بی ٹھیک ہو جائیں گی، ہماری سیاست میں خواتین کے پہننے اوڑھنے کو خبر بنا دیا جاتا ہے مزاحمت اور بے عزتی کا سامنا ہر مرحلے پر ہوتا ہے اور یہ جنسی بنیادوں پر کیا جائے تو اور بھی غلط عمل ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں میڈیا پریشر میں کام کر رہا ہے مشکلات زیادہ اور وسائل کم ہیں، مجھے اچھا لگا کہ کراچی میں ادبی فیسٹیول ہو رہے ہیں اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں