ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس دھماکہ،2 بچے جاں بحق

کوئٹہ: پولیس لائن میں واقع گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی 6 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں