ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ کا سفر بھی مہنگا‘ کم مدتی ویزا فیس بڑوں کیلئے80 ‘ بچوں کیلئے40یورو

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے یورپی ممالک کا سفر کرنے والے افراد کیلئے اضافی ویزا فیس کا اطلاق2 فروری سے لاگو کردیا گیا ہے۔2 فروری سے کم مدتی ویزا فیس60 یورو سے بڑھا کر80 یورو (13800 پاکستانی روپے) کردی گئی ہے۔12 سال سے کم عمر بچوں کیلئے ویزا فیس 40 یورو ہوگئی۔ شیخبن ویزا ویب سائٹ کے مطابق تمام26 یورپی ممالک جن میں آسٹریا‘ ڈنمارک‘ جرمنی‘ یونان‘ سوئٹرز لینڈ اور اسپین سمیت دیگر ممالک میں سفر کرنیوالے کم مدتی ویزا فیس بڑھادی گئی ہے۔ یورپی ممالک میں سیاحت ‘بزنس اور دیگر اہم مقاصد کیلئے کم مدتی ویزا90 دن تک جاری کیا جاتا ہے۔ ایسے تمام درخواست گزار آئندہ سے80 یورو ادا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں