ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عقیل خان نے 33 ویں فیڈرل کپ نیشنل ریننگکنگ چیمپئن چھپ چپ جیت لی

اسلام آباد (جسارت نیوز) عقیل خان نے 33ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی۔ اتوار کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے منز سنگل کے فائنل میں عقیل خان نے مذمل مرتضیٰ کو 3-6,6-3اور 4-2سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیڈیز سنگلز کا فائنل 14فروری کو کھیلا جائے گا۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پہنچنے والی دنوں کھلاڑی سائرہ منصور اور سائرہ محبوب نیوز لینڈ میں فیڈ کپ میں مصروف ہیں۔وطن واپسی پر دونوں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضیٰ تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اسی طرح نیشنل گیمز میں کانسی کے تمغے حاصل کرنے والی خواتین ٹیم میں بھی میڈلز تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان ، سینئرنائب صدر خاور حیات، کرنل گل رحمان، سعید احمد، حسین بیگ، نگہت سعید اور دیگر ٹینس میں دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں