ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالجز میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار

کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم کا منصب سنبھالتے ہی سعید غنی نے کالجز سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔سعید غنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیر کے احکامات کے بعد سیکرٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت تمام کالجز میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی ہوگی۔

وزیرتعلیم نے صوبے بھر کے کالجز میں طلبہ کو کلاسز کا پابند بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالجز کا عملہ بھی وقت کی پابندی کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں