ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے تمام کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار

سندھ کے وزیر سعید غنی سے محکمۂ اطلاعات کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے جس کے فوری بعد انہوں نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے سندھ کا وزیرِ تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس ضمن میں وزیرِ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام کالجز کے طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے اور تمام کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں۔ وزیر ِتعلیم سعید غنی کے حکم پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سندھ حکومت نے سعید غنی سے وزارتِ اطلاعات کا قلمدان لے کر اس کی جگہ انہیں تعلیم کی وزارت سونپ دی ہے جب کہ ناصر حسین شاہ کو محکمۂ اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں