ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتحادیوں میں گلے شکوے چلتے رہتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں میں گلے شکوے چلتے رہتے ہیں جبکہ  امید ہے اتحادی حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا ہمارا وزیر اعظم عمران خان سے کوئی مطالبہ نہیں، ہمارے ساتھ وزیر اعظم  اور عثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیےاصل خطرہ صرف مہنگائی ہے، پاکستان کی  عوام مہنگائی پر وزیر اعظم سے نالاں ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہم ریلوے میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے جبکہ  امید ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ ریلوے کے حق میں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں