ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمینوں پر قبضے کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ کے ماہی گیروں نے زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق چشمہ گوٹھ کے غریب ماہی گیروں کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف اہل علاقہ کی طرف سے پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ، یو سی چشمہ گوٹھ کے چیئرمین فرید بلوچ اور دیگر کی قیادت میں کورنگی فش ہاربر کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے کورنگی فش ہاربر انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف نعرے لگائے، ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ اگر زمینوں پر قبضے کا سلسلہ نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں