ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم‘ پی اے ایف کے افسران کو نوٹسز

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نیب اورپی اے ایف کے درمیان فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین سے وصول کی گئی رقم واپس دینے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پروجیکٹ کی منصوبہ بندی اور اس میں شامل پی اے ایف کے تمام افسران کو دوبارہ نوٹسز بھیج دیے گئے ہیں، ایف ایچ ایس کسی حکومتی ایجنسی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں لیکن بلڈرز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک لاکھ 60 ہزار فارمز فی کس ایک ہزار روپے یا اس سے زاید میں فروخت کیے، بلڈرز نے رجسٹریشن کے وقت قابلِ واپسی رقم کے طور پر لوگوں سے غیر منصفانہ طور پر ایک ارب 54 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار روپے لیے اور بینک سے منافع حاصل کر رہے تھے، بلڈرز 40 کروڑ 20 لاکھ 80 ہزار روپے واپس کرنے میں ناکام رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں