ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو کراچی کی تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی بشیر چوک کے قریب تولیہ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر B-6 بشیر چوک کے قریب پلاٹ نمبر STC/16 پر قائم تولیہ فیکٹری میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ لگ گئی، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے 4 فائر ٹینڈر اور ایک واٹر بائوزر موقع پر پہنچ گئے۔ عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، فائر اسٹیشن آفیسر محمد مبین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ تین منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر تولیہ فیکٹری کی سلائی ڈپارٹمنٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں