ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابوظہبی سے لاہور آنیوالے 4 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پر اترنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص پائی گئی ہے، مسافروں میں دو چینی اور دو پاکستانی طالب علم شامل ہیں، فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مسافروں کی چیکنگ کی گئی جس کے بعد چاروں مسافروں کو سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ابوظہبی سے اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچنے والے مسافروں میں دوران چیکنگ کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مسافروں میں چینی شہری نئے وانگ ، ہیو لیٹونگ اور پاکستانی طالب علم حارث ستار اور وقار یاسین شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں