ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف وفد 200 ارب کے ٹیکس اقدامات پر بضد

ٹیکس چوروں سے 400 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے کو یقینی بنائیں گے،ایف بی آر
معیشت کو دستاویزی بنا کر ٹیکس آمدن بڑھانے ،بجلی ،گیس کمرشل صارفین سے ٹیکس وصولی کا جائزہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف وفد کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بھی طویل مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے 200 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کرنے پر بضد رہا۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس چوروں کی طرف 400 ارب روپے کے واجبات ہیں، ٹیکس چوروں سے وصولیاں تیز کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی، ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف 200 ارب روپے نئے ٹیکس اقدامات پر بضد ہیں، آئی ایم ایف ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے پر بضد ہے،انکم ٹیکس کا نظام موثر بناکر ٹیکس آمدن بڑھانے پر غور کیا گیا۔معیشت کو دستاویزی بنا کر ٹیکس آمدن بڑھانے پر غور ہوا، بجلی اور گیس کے کمرشل صارفین سے انکم ٹیکس کی وصولی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں