ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی تعمیرات کرنے ن�یں دینگے ٗ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

سپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل میں کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لایا جائیگا ٗ اے ڈی جی آشکارد
انہدامی عمل میں بددیانتی کا مظاہرہ کرنیوالے عملے سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی ٗ اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بھرپور طاقت سے کارروائیاں کی جائیں، یہ بات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار داور نے تمام ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایس بی سی اے کے جاری اعلامیئے کے مطابق آشکار داور کا کہنا تھا کہ معزز سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث یا انہدامی عمل میں بددیانتی کا مظاہرہ اور رخنہ اندازی کرنے والے افسر یا اسٹاف کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور سخت محکمہ جاتی ایکشن لیئے جائیں گے، آشکار داور نے تمام ڈائریکٹرز پر واضح کیا کہ وہ ادارے کی ساکھ کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، شہر کے انفراء اسٹرکچر کو تباہی کے دہانے پر لیجانے والی بدنما غیر میعاری تعمیرات بالخصوص رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے، ادارے کی ساکھ میں بہتری کیلئے کمانڈ اینڈ کنرول اور کارکردگی اور صلاحیت سے بھرپور ایکشن لازمی ہے، تمام ڈائریکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے آشکار داور کا کہنا تھا کہ آپ پر لازم ہے کہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی کا عمل یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں