ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد ہوگئیں

چین کے سرکای حکام نے اپنے ملک میں مزید 2ہزار 478نئے کیسز کی تصدیق کردی
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50ہزار تک پہنچنے کا اندیشہ ہے ٗ حکام
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے شروع اور پھیلنے والے کورونا وائرس سے مزید 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد چین میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 16ہوگئی جبکہ دیگر ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد 2 ہے۔چین کے سرکاری حکام نے 2 ہزار 478 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔ تعداد 5 ہزار تک پہنچنے کا اندیشہ ہے‘چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہوگئی ہے، جن میں 23 امریکی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں