ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگے داموں اشیاء کی فروخت، وزیر اعظم کا نوٹس

دالیں،چاول مارکیٹ کے مقابلے میں10سے25روپے فی کلو سستے فروخت کیے جائیں
چینی 68‘ گھی 170، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جائے‘ ٹوئٹر پر بیان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بیان جاری کیا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاکوکم نرخوں پرفروخت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو چینی 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی۔فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 170، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جائے، علاوہ ازیں دالیں،چاول مارکیٹ کے مقابلے میں10سے25روپے فی کلو سستے فروخت کیے جائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کا احساس اور درد رکھتے ہیں اور اْن کا ایجنڈا عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے اْن کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں کو نئی دکانیں کھول کر دینے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں