ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روئی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کا نقصان

فیصل آباد: شیخوپورہ روڈ پر روئی سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر راکھ بن گئی۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اطراف میں شیخورہ پورہ روڈ پر روئی سے بھرا ہوا ٹرک کھرڑیا نوالہ کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث ٹرک میں آگ لگ گئی۔

 دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی اور ٹرک جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے تین گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں