ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی کسانوں کے لیے 28 ارب ڈالر کی امداد پر تحقیقات

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی احتساب دفتر نے صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسانوں کے لیے 28 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صدر پر فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام ہے۔ احتساب ادارے کے مطابق یہ پیکیج ایسے کسانوں کے لیے ہے، جنہیں امریکا اور چین کے درمیان تجرتی جنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ یہ تحقیقات سینیٹر ڈیبی اسٹیب بو کی جانب سے دی گئی درخواست پر شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر فنڈز جنوبی ریاستوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جہاں سے ٹرمپ کو زیادہ ووٹ ملے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں