ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائس چانسلر جامعہ اردو نے میر ٹ کی دھجیاں اْڑادیں

ڈاکٹر عارف زبیر نے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں من پسند افراد کو سرچ کمیٹی میں نامزد کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیرکنٹرول وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر نے ایک اور انوکھا اور خودساختہ فیصلہ کر لیا۔سنڈیکیٹ کے اجلاس میں من پسند افراد کو سرچ کمیٹی میں نامزد کردیا۔سنڈیکٹ کے اجلاس میں وہ فیصلے کر لیے جس کی اردو یونیورسٹی کی 18 سال تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کیلیے سرچ کمیٹی میں اردو یونیورسٹی کے سینئردو اساتذہ کی نامزدگی کی جانی تھی۔ جس کے لیے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں مختلف نام پیش ہوئے۔تاہم وائس چانسلر نے سرچ کمیٹی میں اساتذہ کی نمائندگی کیلیے اسسٹنٹ پروفیسر افتخار طاہری اور گریڈ 17 کے لیکچرار اصغر دشتی کے نام نامزد کرلیے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں اردو یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی میں ہمیشہ سینئرپروفیسر کو شامل کیا جاتا تھا۔لیکن موجودہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے من پسند جونئیر اساتذہ کو نامزد کردیا۔ سرچ کمیٹی میں لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کو نامزد کردیااور اب گریڈ17 کے لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر اراکین اردو یونیورسٹی کے گریڈ 19 کے مستقل وائس چانسلر کے لیے امیدواروں کو تلاش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں