ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ سعید اوران کے ساتھیوں پردہشت گردی کا مقدمہ لاہور منتقل

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اوران کے ساتھیوں پردہشت گردی کا مقدمہ ملتان سے لاہور منتقل کردیا،ساہیوال میں درج 2مقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔حافظ سعید اور ساتھیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی
تھیں۔وکلا نے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے 2مقدمات ساہیوال اور ایک مقدمہ ملتان عدالت میں زیرسماعت ہے، اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التوا ہیں۔استدعا ہے کہ مقدمات کو لاہور منتقل کر کے یکجا کرنے کا حکم دیا جائے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے کہا کہ مقدمات لاہور منتقل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے ملتان کے مقدمے کو لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا اور ساہیوال میں درج 2مقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں