ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت : مقبوضہ کشمیر اسمبلی حلقوں کی تشکیل نو کیلیے حد بندی کمیشن تشکیل

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر اسمبلی حلقوں کی تشکیل نو کے لیے حد بندی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کے ذریعے مسلم اکثر یتی آبادی والے حلقوں کا مسلم اکثر یتی تشخص ختم کیا جائے گا۔ کے پی آئی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے نام پر مسلم اکثریتی علاقوں کی ہیت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔بھارتی وزارت قانون و انصاف نے بھارت کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندراکومقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے مجوزہ حلقہ بندی کمیشن کا رکن نامزد کیاگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں