ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے عمراکمل کو معطل کردیا

عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر عمر اکمل کو معطل کردیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گے۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کی اجازت دے دی ہے جبکہ عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک پی سی بی  مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹرعمراکمل کیس میں پی سی بی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی قوانین کے تحت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی منتخب کرے گا۔

عمر اکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت شرٹ اتارنے کے معاملے پر معطل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں