ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو نیااٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی تقرری کے لیے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمری آج ہی بھیجے کی جائے۔

خالد جاوید خان پہلے بھی اٹارنی جنرل کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفا لے لیا تھا، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے استعفا صدر مملکت عارف علوی کو بھجواتے ہوئے فوری قبول کرنے کی درخواست کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں