ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام‘ ایمبو لینسیں بھی پھنس گئیں

ٹریفک میں پھنسے لوگوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند
شارع فیصل ،ٹیپوسلطان روڈ، ڈالمیا ، شہیدملت روڈ اور دیگرملحقہ شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، ٹریفک جام کے باعث لوگوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بنایا جانیوالا ٹریفک پلان پہلے ہی میچ میں دھرے کا دھرا رہ گیا اور نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند ہونے کے باعث شارع فیصل ، ٹیپوسلطان روڈ، ڈالمیا روڈ، اسٹیڈیم روڈ، یونیورسٹی روڈ، شہیدملت روڈ، راشد منہاس روڈ، مین کورنگی روڈ، لیاقت آباد ، تین ہٹی ،جمشید روڈ، نیوایم اے جناح روڈ، جہانگیر روڈ،کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ،کورنگی ایکسپریس وے اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،ٹریفک جام کے دوران مریضوں کو لے جانیوالی متعدد ایمبولینسز بھی پھنس گئیں ، ٹریفک جام کے باعث لوگوں نے منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں طے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں