ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزارت قانون کو خالد جاوید خان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کی جائے۔ خالد جاوید خان اس سے پہلے بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفا لے لیا ہے۔

اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں دلائل شروع کرتے ہوئے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل ججز پر الزام لگایا کہ انہوں نے صدارتی ریفرنس کے خلاف مقدمے کی تیاری میں جسٹس فائز عیسیٰ کی مدد کی ہے اور انہیں مشورے دیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے کہا تھا کہ وہ بینچ سے متعلق اپنے بیان پر یا تو ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں