ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز آج سے کراچی میں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گی۔

پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں