ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے امریکی منصوبے ہی کی خلاف ورزی شروع کردی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر کے نام نہاد منصوبے میں سیاحتی مقام قرار دیے جانے والے قلندیہ کے علاقے میں آبادکاری منصوبے کا اعلان کرکے خو د ہی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرڈالی۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے قلندیہ کے 1200 دونم رقبے پر یہودی کالونی قائم کرنے کا اعلان کیاتھا۔ دوسری جانب صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی کالونیوں کو باہم ملانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کا نیا منصوبہ جاری کردیا۔ سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ اپریل 2019ء میں منظور کیا گیا تھااور اس سلسلے میں کھدائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت 7 کلو میٹر پر مشتمل بائی پاس سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، جن کے لیے 406 دونم فلسطینی اراضی ہتھیائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں