ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لائبریری ڈے کا انعقاد

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ غزالی کالج لطیف آباد کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لائبریری ڈے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر صابر ہاشمی پروفیسر جاوید محسن تھے اس موقع پر اساتذہ ‘ طلبہ وطالبات نے کتب خانوں کی اہمیت پر تقاریر کے علاوہ مضامین ومقالات پیش کیے اور کتب بینی کے فوائد کو چارٹس کے ذریعے دلچسپ انداز میں پیش کیا۔ حاضرین مجلس نے اس کی بے حد پذیرائی کی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر شیر خان سیلرو نے مطالعے کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کتاب بہترین رفیق ہے، اس کے مطالعے سے علمی وادبی ذوق نشوونما پاتا ہے۔ ڈاکٹر پرویز اقبال نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مطالعے کی عادت ڈالیں تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو او وہ اچھے شہری بن سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں