ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور نے چوتھی خیبر زلمی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی

اسلام آباد(جسارت نیوز) پشاور نے چوتھی خیبر زلمی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی۔ فائنل میں پشاور نے اٹک کو124رنز سے شکست دی۔ حیاب آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 222رنز بنائے،محسن خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ محمد آصف نے 34رنز بنائے ۔ جواب میں اٹک کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 12.5اوورز میں 98رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پشاور کے محسن خان کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ کے اختتام پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ نصرت جبین ، بینک آف خیبر پختونخوا کے حسن طارق اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ بی ون میں اٹک کے محمد سہیل ، بی ٹو میں پشاور کے ہارون خان جبکہ بی تھری میں پشاور کے نعیم اللہ کو سیریز کے بہتر کھلاڑی قرار پائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں