ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے، چینی سفارتخانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس پر چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے یہ قابل علاج ہے، پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو پوری طرح روکا جارہا ہے،ووہان میں پاکستانی طلبا کی عارضی مشکلات سمجھتے ہیں، وبا کو روکنے کے لیے پاکستانی طلبا چینی باشندوں کیساتھ ہیں۔ چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان طلبا کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی ضمانت دیتے ہیں، پاکستان حکومت نے طلبا کی صحت و رہائش کیلئے رابطے کیے ہیں۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا مطمئن ہیں، دیکھ بھال کیلئے کوشش کرتے رہیں گے، عالمی ادارہ صحت اور ماہرین نے جہاں موجود ہو وہیں رہنے کی تجویز دی ہے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے انفیکشن کے پھیلائو کا خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں