ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نعمت اللہ کا انتقال، بلدیہ عظمیٰ میں سرگرمیاں معطل، دفاتر بند

میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر ملتے ہی تعزیت کے لیے گھر پہنچ گئے
صاحبزادوں وسیم اقبال، ندیم اقبال سے ملاقات کرکے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے انتقال کی خبر ملتے ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سرگرمیاں معطل کر دیں۔ کے ایم سی کے ہیڈ آفس سمیت تمام محکموں کے دفاتر نعمت اللہ خان کے انتقال کے سوگ میں بند کر دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، غربی، وسطی اور کورنگی میں بھی تمام جاری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ جبکہ بدھ کے روز بھی ان کی نماز جنازہ کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر تعزیت کے لیے ڈیفنس میں واقع نعمت اللہ خان کے گھر پہنچے اور ان کے صاحبزادوں وسیم اقبال اور ندیم اقبال سے ملاقات کرکے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں