ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی یونیورسٹی دنیا کی 250بہترین جامعات میں شامل

اسلام آباد(صباح نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی 250بہترین جامعات میںشامل ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں بہترین جامعات کی فہرست میں تیسرے نمبر پرآئی ہے، اسی رینکنگ کی طلبہء و طالبات کے تناسب اور بین الاقوامی طلبہ و طالبات کی کیٹگری میں اسلامی یونیورسٹی8فیصد کی واضح پوزیشن کے ساتھ سرفہرست ہے۔ یہ رینکنگ برطانوی ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ابھرتیہوئی معیشتوں کے ضمن میں سال 2020ء کے لیے جاری کی ہے ، جس میں 47 ممالک کی بہترین جامعات میں یونیورسٹی نے 201-250 کی کیٹگری میں جگہ بنا لی ۔ اسی رینکنگ کی بین الاقوامی تاثر کی کیٹگری میں جامعہ پاکستان میں دوسرے اور سائٹیشن کی کیٹگری میں تیسرے نمبرپررہی۔ اس رینکنگ میں تدریس ، تحقیق ، علم کی منتقلی ، بین الاقوامی تاثر اور دیگر کئی پہلوؤں کو دیکھ کر فہرست جاری کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں