انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلم کش فسادات کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، اب تک درجنوں مسلمان شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ترکی کے صدر نے براہ راست ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب مسلمانوں کی عالمی تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی)نے بھی بھارتی میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
