ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاکپ، بھارتی انکار پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

پی سی بی نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں  کیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کا رکن ہے اور اس بار اے سی سی کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے، کونسل کا اجلاس 3 مارچ کو دبئی میں ہوگا جس میں ایشیا کپ پاکستان میں کروانے یا نیوٹرل مقام پر ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کی آمد ناممکن دکھائی دے رہی ہے تاہم نیوٹرل مقام پر ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں