ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی بد نما علامت ہیں،مولا بخش

مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی بد نما علامت ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے تباہ کرنے والے شیخ رشیداپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپاسکتے، شیخ رشید بتائیں ریلوے کی تباہی کیسے ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو پر انگلی اٹھانے سے پہلے شیخ رشید اپنا کردار دیکھیں، وزیر ریلوے کو سرخیوں میں جگہ بنانے کی فکر ہے، شیخ رشید سیاست دانوں کی کردارکشی بند کریں۔

مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی بد نما علامت ہیں،عوام عمران خان سے انکےجھوٹےدعوؤں کاحساب لیناچاہتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید عمران خان کے ترجمان بننے کے بجائے انہیں سامنے لائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں